ٹی ای این
سرینگر//سڑک کی نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے یکم اکتوبر 2026 سے ایم اور این زمرہ کی گاڑیوں کے تحت تمام نئی نجی اور کمرشل الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ای رکشوں اور ای کارٹس کے ساتھ ایکوسٹک وہیکل الرٹنگ سسٹم (AVAS) کی لازمی فراہمی میں توسیع کردی ہے جبکہ موجودہ ماڈلز کے لیے یکم اکتوبر 2026 تک کا وقت ہوگا۔اس اقدام کا مقصد پیدل چلنے والوں کو الیکٹرانک ویہکلز کے قریب آنے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے جو کوئی آواز خارج نہیں کرتی ہیں اور بعض اوقات حادثات کا باعث بنتی ہیں۔ایک تازہ مسودہ نوٹیفکیشن میں، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے ایل 5 اور ایل7 گاڑیوں کو M اور N زمرہ کی نئی گاڑیوں کی پہلے کی مجوزہ فہرست میں شامل کیا ہے جنہیں یکم اکتوبر 2026 سے ایکوسٹک وہیکل الرٹنگ سسٹم (AVAS) کے ساتھ لازمی طور پر فٹ کرنا ہوگا جبکہ موجودہ گاڑیوں کو ایسا کرنے کے لیے مزید ایک سال کا وقت ملے گا۔