جموں//پیوپلزڈیموکریٹک پارٹی نے اس بات کاایک بارپھراعادہ کیاکہ وہ ریاست میں خواتین کوہرسطح پربااختیاربنانے کیلئے ہرممکن قدم اٹھائے گی۔کرسچن کالونی ریذیڈنسی روڈ میں مس سپنااورمس چیرستامیری کی جانب سے خواتین ورکروں کی ایک تقریب سے پی ڈی پی خواتین ونگ صدراورنائب چیئرپرسن وجے ڈوگرہ اورضلع صدرخواتین ونگ ایڈوکیٹ جسمیت پانڈے نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں کام کررہی موجودہ سرکارریاست کے عوام بشمول خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے احسن طریقے سے کام کررہی ہے۔وجے ڈوگرہ نے خواتین ورکروں سے کہاکہ وہ پی ڈی پی کی پالیسیوں اورپروگراموں کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے سخت محنت اورجانفشانی سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی ریاست کی واحد رہنماہیں جوریاست کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔