جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے کل انتظامی سیکرٹریوں کئے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران سیکٹروں کی بنیادوں پر پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی عمل آوری اور حصولیابیوں کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر آر اینڈ بی، بجلی، صحت، تعلیم، سیاحت، باغبانی، کھیل کود، پی ایچ ای، مکانات و شہری ترقی کے ساتھ ساتھ مائیگرینٹوں اور دیگر کنبوں کے پیکج کو بھی زیر بحث لایا گیا۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ پروجیکٹوں کی یوٹیلائزیشن اسناد فوری طور سے پلاننگ، مونیٹرنگ و ترقیات محکمہ کو بھیجیں۔اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ کئی پروجیکٹ عمل آوری کے مختلف مراحل سے گذر رہے ہیں اور ان پر کام احسن طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کو تقویت بخشنے کے علاوہ مختلف سطحوں پر رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جامع کوششیں عمل میں لائیں۔