جموں //محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جموں وکشمیر سپیشل ریکروٹمنٹ رولز 2015کے تحت پہلے سے ہی مشتہرشدہ یا ریفر کی گئی اسامیوں کی بھرتی کیلئے قواعد جاری کئے ہیں ۔ محکمہ نے ’جموں وکشمیر پروبیشنر (کنڈیشن آف سروس، پے اینڈ الائونسز )اینڈ فکسیشن آف ٹینور 2020‘ اوردرجہ چہارم کیلئے جموں وکشمیر خصوصی بھرتی قوانین 2020 نوٹیفکیشن کے نتیجہ میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ’’بھرتی ایجنسیاں جہاں عدالتی ہدایات ہوں وہاں تمام مشتہر اسامیوں کو واپس کریں گی اور انہیں محکمہ عمومی انتظامی کو بھیجاجائے گا،یہ اسامیاں دوبارہ سے ’جموں وکشمیر پروبیشنر (کنڈیشن ٹوسروس ، پے اینڈ الائونسز ) اینڈ فکسیشن آف ٹینور رولز 2020اور ریزرویشن رولز ‘کے مطابق مشتہر کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ جہاں تحریری امتحان ہوگیاہوتاہم انٹرویو نہیں کیاگیااور جہاں انٹرویو ہوگیاہومگر اس کے نتیجہ کا اعلان نہ ہواہوتوبھرتی ایجنسیاں نئے رولز کے مطابق (addendum)جاری کریں ۔سلیکشن کا عمل مکمل ہونے مگر مجاز اتھارٹی کی طرف سے حتمی تعیناتی حکم جاری نہ ہونے کی صورت میں محکمہ عمومی انتظامی نے کہاہے کہ مجاز اتھارٹی ’جموں وکشمیر پروبیشنر (کنڈیشن آف سروس، پے اینڈ الائونسز )اینڈ فکسیشن آف ٹینور2020‘کے مطابق تعیناتی حکم جاری کرے گی ۔