سرینگر// پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کر نے کے مطا لبے کو لیکرکانگر یس پارٹی سے وابستہ کا رکنوں نے جموں میں اپنا احتجاج درج کیا۔ سی این ایس کے مطابق جموں میں سنیچر کو پارٹی کے کارکنوں نے اپنا احتجاج درج کیاہے۔احتجاجی پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کرو وغیرہ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظا ہرین نے بتایا کہ کانگریس نے ایندھن کی مہنگائی کے خلاف مہم چھڑی ہے جو تب تک جاری رہے گی جب تک رسوئی گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث خواتین ایک بار پھر کھانا پکانے کیلئے چولھے جلانے پر مجبور ہو گئی ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ کانگریس کے لگاتار احتجاجوں کے باوجود موجودہ سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ان کا الزام تھا کہ موجودہ سرکار ملک مخالف اور عوام مخالف سرکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو جگانا ہے تاکہ وہ سرکار کے خلاف کھڑے ہو کر اپنے بچوں کے مستقبل کو بچا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، لیکن سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔