یو این آئی
سری نگر/نائب صدرِ ہند سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ وہ سری نگر پہنچ کر بے حد خوش ہیں اور ان کا یہ دورہ عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کا پہلا باضابطہ سفر ہے۔ نائب صدر نے اپنے استقبال پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملنے والی گرمجوشی اور محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔ اپنے پیغام میں نائب صدر نے منوج سنہا اورعمر عبداللہ کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام، معزز مہمانوں اور تمام متعلقہ افسران کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے استقبال کو یادگار بنایا۔