پونچھ //محکمہ اطلاعات و عوامی تعلقات (ڈی آئی پی آر) جموں کے ریر اہتمام کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ناری نکتن ، گاو¿ں منگناڑ پونچھ میں منعقدہ پروگرام میںتحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اعظم مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ سرپنچ حلقہ پنچایت منگنار سکھدیو ورما ، سپرنا ٹینڈنٹ نارنکتن شگفتہ پروین کے علاوہ عملہ اور طالبات بھی اس موقعہ پرموجود تھیں۔ پروگرام کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں کے کلچر یونٹ کی جانب سے ثقافتی و تمندنی پروگرام پیش کیا گیا ۔ضلع پونچھ کے دوسرے سب ڈویژن میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی۔ تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر محمداعظم نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاءسے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس جیسی ملحق بیماری سے حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں انہوں نے اپیل کی کہ آپ جہاں بھی جائیں ماسک پہن کر جائیں، سماجی دوری بنائے رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوتے رہیں ۔انہوں محکمہ اطلاعات کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔