پونچھ //ضلع کورٹ کمپلیکس پونچھ میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیاگیا جس میں عدالتوں سے جڑے معاملات کی سنوائی کی گئی ۔ اس موقعہ پر عدالتی حکام ، بار ممبران ، بینک ملازمین ، انشورنس کمپنیوں کے ملازمین اور عام لوگ موجود تھے ۔ضلع لیگل سروسز اتھارٹی پونچھ کے چیئرمین زبیر احمد رضا نے لوک عدالت کا افتتاح کرتے ہوئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ عوامی تنازعات حل کرنے کیلئے یہ ایک اہم طریقہ ہے جس سے لوگوں کوفائدہ حاصل کرناچاہئے ۔اس دوران سیول و فوجداری نوعیت کے کل 745معاملات زیر بحث آئے جن میں سے 640معاملات کوافہام و تفہیم کے ذریعہ حل کیاگیا۔