پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں غیر معیاری پٹرول کی فروخت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے مختار احمد نامی ایک شخص نے الزام لگایا کہ انھوں نے اپنے موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلوایا تو چند کلو میٹر سفر کے بعد ان کی بائیک بند ہو گئی جب انہوں نے مستری کو دکھائی تو انہوں نے پیٹرو کی جانچ کی توپتہ چلا کی پیٹرول میں کافی مقدار میں پانی ملا ہوا ہے۔انھوں نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پیٹرول کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو دوسری جانب پیٹرول پمپ والے بھی عوام کے ساتھ دھوکہ دری کر رہے ہیں۔انہوں نے پونچھ کی ضلعی انتظامیہ خصوصی طور پر ضلع ترقیاتی کمیشنر سے فوری کاروائی۔کا مطالبہ کرتے ہوئے ایل کی کہ وہ متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی وہ پٹرول پمپ مالکان کو خبردار کریں کہ پیٹرول میں ملاوٹ نہ کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے پمپ کو سیل کردیا جائے۔