پونچھ//پونچھ میں پہلے ہی رہبر تعلیم اساتذہ کے دو گروپ کام کررہے تھے لیکن اب ایک تیسرا گروپ بھی قائم کیاگیاہے جس نے فورم کی دونوں تنظیموں سے لاتعلقی کا اظہار کیاہے ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق آر ای ٹی فورم زون ننگالی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت عارف راٹھور نے کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ پونچھ میں رہبر تعلیم فورم ٹھیک طریقہ سے کام نہیں کررہی اور اسی لئے انہیں الگ سے کام کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ ریاستی سطح پر کام کررہی دونوں تنظیموں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور مستقبل میں وہ ونود شرما یا فاروق تانترے کی قیادت والی جس بھی تنظیم میں شامل ہوںگے یانہیں ، اس بات کا فیصلہ صلاح و مشورے سے کیاجائے گا۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے شوکت چوہدری نے کہا کہ پونچھ میں آر ای ٹی فورم کے کام سے وہ مطمئن نہیں کیونکہ اس فورم کے کام کرنے کا ڈھنگ بالکل سمجھ سے باہر ہے اور کوئی بھی قوانین و ضوابط نہیں بنائے گئے ہیں جس سے فورم اپنا کام آزادانہ طور پر کر سکے۔شوکت چوہدری نے کہا کہ ضلع بھر کے آر ای ٹی ملازمین ان کے ساتھ ہیں اور عرصہ دراز سے چاہتے تھے کہ فورم میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں ۔انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوںننگالی زون کی باڈی تشکیل دی جائے گی اور ساتھ ہی ہر زون کا چارٹ بھی جاری کر دیا جائے گا اور زمینی سطح سے تنظیم کو مضبوط بنایا جائے گا۔عارف راٹھور نے کہا کہ ان کا تعلق دونوں فورموں سے نہیں اور ساتھیوں کے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ لیاجائے گاکہ انہیں کس فورم کا ساتھ دینا چاہئے ۔ راٹھور نے کہا کہ وہ آر ای ٹی ملازمین کے مسائل کے لئے ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔اساتذہ نے نئے چیف ایجوکیشن آفیسر عارف ملک کا استقبال کرتے ہوے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے آنے کے بعد ملازمین کے بہت سے کام حل ہوںگے ۔اجلاس میں شفیق چوہان،کاظم چیچی،عابد قاضی،مشتاق بھٹی،عرفان بشیر،ساجد شیخ،پرویز ڈار،طاہر ملک،محمود چوہدری ،اعجاز احمد،شوکت جاگل،مظفر حسین،طارق عزیز،نوید انجم،ایاز احمد،قاصد شیخ،ضیاء الحق،فیصل شاہ،محمد لطیف،اشتیاق احمد،نذیر کالس،محمد سلیم چوہان،طارق اقبال،مشتاق احمد،جمیل احمد،فاروق چوہدری،بشارت بجران،شکیل شاہ،محمد سجاد،جمیل احمد،محمد شبیر،محمد رشید،نذر دین اور ہرچرن سنگھ بھی موجودتھے ۔