پونچھ// ہفتہ وار پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی حدِ متارکہ کے آر پار ہوئی۔اس بار پونچھ سے راولاکوٹ کو روانہ ہوئی بس سے 6مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کو روانہ ہوئے جن میں2نئے مسافر پونچھ سے راولاکوٹ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو روانہ ہوئے اور دیگر4مسافر پونچھ میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔راولاکوٹ سے پونچھ پہنچی بس سے 45مسافر سپورٹس سٹیڈیم پونچھ پہنچے جو سبھی پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے یہاں آئے۔اس دوران پونچھ کا کوئی مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے واپس اپنے وطن نہیں لوٹا۔اس طرح سے اس بار کل 51مسافروں نے حدِ متارکہ کے آر پار کا سفر کیا۔