سری نگر// پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹر اور کووِڈکیئر مرکز کا دورہ کر کے یہاں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے ۔انہوں افسران پر زور دیا ہے کہ وہ دستیات وسائل کو بروئے کار لا کر کورونا کو شکست دینے میں اپنا رول ادا کریں ۔ کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے سنیچر کے روز آرمڈ پولیس ہیڈ کواٹر کرن نگر اور پولیس کنٹرول روم کا دورہ کر یہاں کورونا وائرس کے حوالے سے مکمل جانکاری حاصل کی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس دوران ڈی جی پی کا اے ڈی جی پی آرمڈ ایس ،جے ایم گیلانی ،ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر امت کمار،ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری ،اور دیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کر کے ان کی آمد پر ڈی جی پی کو ایک رسمی گارڈ آف آنر دیا۔افسران سے بات چیت کے دوران ، ڈی جی پی نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کووِڈ کی صورتحال اور پولیس کے ردعمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کووِڈ – 19 کے خلاف جنگ میں ہر ممکن وسائل کو اس طرح استعمال کرنے پر زور دیا کہ ہر سطح پر دیکھ بھال کے مناسب انتظامات میسر ہوں۔ انہوں نے پولیس کی تمام اکائیوں کو لازمی طور پر آگے آنے کی ہدایت دی تاکہ وہ کووِڈکے خلاف جنگ میں حصہ لیں۔