جموں//پولیس کمپلیکس چھنی ہمت میں ایس ایس پی ایم وائی کچلو نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔اس موقعہ پر سیکورٹی اہلکاروں نے مختلف قسم کے 200پودے لگائے۔سٹاف ممبران میں پرمجیت سنگھ ڈپٹی کمانڈنٹ،لبھو رام ڈپٹی کمانڈنٹ،تلک راج رانا دی ایس پی ،نکھل گونگا ڈی ایس پی،اور انسپکٹر شرت چندر نے مہم میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ایم وائی کچلو نے کہا کہ وہ خودباٹنی میںا یم ایس سی ہیں ۔انہوں نے ماحولیاتی توازن کی اہمیت سے پولیس ہلکاروں اور ان کے کنبوں کو بیدار کیا ۔انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کو گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کیلئے شجرکاری مہم میں حصہ لینے پر زور دیا۔