اشرف چراغ
سرینگر// کپواڑہ ضلع میں ایک پولیس افسر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی مارنے کی کوشش کی۔حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کے ایک پروبیشنری سب انسپکٹر (پی ایس آئی) دیپ سنگھ، جو کنڈی علاقے میں ایک خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) کیمپ میں تعینات تھا، کا جمعہ کی دیر رات اپنی بیوی بھاونا کے ساتھ جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران سنگھ نے مبینہ طور پر غصے میں اپنی بیوی پر گولی چلائی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ اس کے بعد اس نے خود کو گولی مار دی، اور وہ شدید زخمی ہو گیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سری نگر کے SKIMS ہسپتال میں زیر علاج ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دیپ سنگھ سابق فوجی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد پولیس میں بھرتی ہوا ہے۔