ایجنسیز
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار، 10 مئی 2026 کو نئی دہلی میں ایک اہم اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں ممکنہ سیلاب اور ہیٹ ویو کے حالات سے نمٹنے کے لیے ملک کی تیاریوں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کے فعال اور فیصلہ کن پوری حکومت اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر کی روشنی میں یہ میٹنگ خاص اہمیت رکھتی ہے۔ وزیر داخلہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے حالیہ برسوں میں ملک کے آفات سے نمٹنے کے فریم ورک کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔
اس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل، این ڈی آر ایف کو بڑے پیمانے پر مضبوط بنانا، اور قدرتی آفات کے دوران “زیرو کیزلیٹی” کے نقطہ نظر پر مسلسل توجہ شامل ہے۔یہ اعلیٰ سطحی جائزہ مودی حکومت کے فعال طرز حکمرانی، شہریوں پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور آفات سے محفوظ ہندوستان کی تعمیر کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کی تیاری ، قبل از وقت انتباہ کے نظام، وسائل اور ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا جائزہ لیں گے، تاکہ جانی نقصان اور املاک کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنایا جا سکے۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ملک بھر میں طویل مدتی سیلاب سے بچائو کے اقدامات کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے، بشمول اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے تحفظ، دریا کے انتظام کے اقدامات اور پیشن گوئی میں سائنسی پیشرفت۔ وہ گزشتہ سال کی جائزہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔