پلوامہ// ضلع کے پنگلنہ نامی گاﺅںمیں سنیچر کے روز ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب آوارہ کتے ایک معصوم بچے پر حملہ آور ہوئے جس سے وہ لقمہ اجل بن گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ 6سالہ اظہر منظور ولد منظور احمد ساکن پنگلنہ سنیچر کے روز بعد دو پہر بچوں کے ساتھ کھیلنے کی غرض سے گھر سے نکلا جس دوران اس پر آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے حملہ کیا۔ اس دوران بچے نے بہت چیخ و پکار کی لیکن معصوم اظہر کی آواز کسی نے نہیں سنی۔آوارہ کتوں نے بچے کو نوچ ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید ہوا اور اسے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم سر میں شدید چوٹ آنے اور زیادہ خون بہہ جانے کے نتیجے میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔گاﺅں میں خبر پھیلنے کے ساتھ ہی صف ماتم بچھ گئی اور بچوں میں خوف و دہشت پھیل گئی۔