اوہم پور//ضلع پنچایت الیکشن افسر اودھمپور رویندر کمار کی نگرانی میں پنچایتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے لگ بھگ 256 اِنتخابی عملے کی جماعتوںکو چننئی ،چننتا بلاکوں کی طرف روانہ کیاگیا ۔ڈی پی ای او نے زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں پر زور دیا کہ وہ ان انتخابات کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے لئے تمام انتظامات یقینی بنائیں ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن سپنا کوتوال کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔