کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے کئی دیہات ابھی بھی ایسے ہیں جن میں جدید دور میں بھی پانی کا سپلائی نظام قائم ہی نہیں کیاجاسکا جس کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات جوں کی توں ہی ہیں ۔سب ڈویژن کی پنچایت حلقہ دراج اے کے مکینوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے ابھی تک وارڈ نمبر 7اور وارڈ نمبر 8میں پانی کی سپلائی کیلئے کوئی نظام ہی تعمیر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ مشکل حالت میں بھی قدرتی چشموں سے پینے کیلئے صاف پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں نے سیاسی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ لیڈران انتخابات کے دوران لوگوں کیساتھ سڑک پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی دستیابی کیلئے بلند و بانگ وعدے کرتے ہیں لیکن انتخابی نتائج کیساتھ بھی وہ غائب ہو جاتے ہیں جبکہ دیہات میں رہائشی پذیر عوام کی مشکلات جوں کی توں ہی رہتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پنچایت میں پانی کی شدید قلت کو دور کرنے کیلئے کئی مرتبہ سیاسی نمائندوں نے بھی یقین دہانیاں کروائی لیکن ابھی تک عملی طورپر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔انہوںنے متعلقہ محکمہ و آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملازمین و آفیسران نے انتہائی درجہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کو پینے کا صاف پانی فراہم ہی نہیں کیاگیا ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ پنچایت کی مذکورہ وارڈوں میں پینے کا صاف پانی جلدازجلد فراہم کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں ۔