جموں//قانون ساز اسمبلی کے ممبر محمد خلیل بندھ نے آر اینڈ بی محکمہ پر زور دیا ہے کہ وہ پلوامہ، ٹہاب ، لاسی پورہ سڑک کی تعمیر میں تیزی لائے ۔انہوں نے کہاکہ 21کلومیٹر لمبی اس سڑک کا کام 32کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا اور ا س سے لیتر اور نائینا گائوں کے سمیت ضلع کی ایک بڑی آبادی کو فائدہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پلوامہ کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے جاچکے ہیں۔