جموں//پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں میں ایک سیمینار’’پانی کوصاف شفاف بنائے رکھنے اوراس کے منصفانہ استعمال کے بارے میں نوجوانوں کارول‘‘ کااہتمام کیاگیاجس کااہتمام نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن نے سی سی ڈی یو،محکمہ پی ایچ ای آبپاشی وفلڈکنٹرول جموں وکشمیرکے اشتراک سے کیاتھا۔کالج کی پرنسپل پروفیسرخوشحال سموترا اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھیں۔ سیمینارمیں تقریباً 12 طلباء نے حصہ لیااور موضوع پراپنے خیالات کااظہار کیا۔اسٹنٹ پروفیسر ہردیال سنگھ اور داکٹرراجندرشرما نے بطورجج اپنی خدمات انجام دیں ۔