ٹنگمرگ// ٹنگمرگ کے غنی بابا علاقے میں چنار کی ایک شاخ یونانی ڈسپنسری پر گر جانے سے عمارت کو نقصان پہنچا ۔سوموار سہ پہر کو سب ڈویژن گلمرگ سے قریب آٹھ کلو میٹر دور غنی بابا میں سرکاری یونانی ڈسپنسری کو اس وقت نقصان پہنچا جب چنار کی ایک بھاری شاخ ٹوٹ کر عمارت پر گرگئی جس کے نتیجے میںعمارت کے چھت کو نقصان پہنچا ۔مقامی شہری اشفاق احمد ڈار نے بتایا کہ جس وقت چنار کی شاخ گرگئی اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا تاہم عمارت کو نقصان پہنچ گیا ۔