ٹنگمرگ//گوم احمد پورہ کے لوگوں نے پندرہ کلو میٹر مسافت طے کرکے ٹنگمرگ میں قائم جل شکتی محکمہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عصر حاضر میں بھی ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ احتجاج میں شامل ایک شہری فیاض احمد نے بتایا کہ گوم احمد پورہ کے لوگ صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیںاور انہین مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ جل شکتی ٹنگمرگ کے ایگزیکیٹو انجینئر امتیاز احمدکو یادداشت پیش کرتے ہوئے صاف پانی فراہم کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر مذکورہ افسر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ بہت جلد فی الحال ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔