مینڈھر//ٹریفک پولیس نے سومور کو مینڈھر میں کئی جگہوں پر ناکے لگاکر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ عائد کیا اور 4گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک قوانین کی مرتکب گاڑیوں کے مالکان سے 7ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ٹریفک پولیس مینڈھر نے ضلع ٹریفک انچارج کی ہدایت پر مینڈھر علاقہ میں کئی جگہوں پر ناکے لگاکر کئی گاڑیوں کو کورٹ کے چلان کے علاوہ 7ہزار روپے نقد جرمانہ کرکے چار گاڑیوں کو ضبط بھی کیا ہے، کیوں کہ مینڈھر کے اندر بہت ساری ایسی گاڑیاں ہیں جو بغیر کاغذات کے اور ڈرائیور بغیر لائنسس کے گاڑیاں چلاتے ہیں جس پر ٹریفک پولیس نے شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے، جبکہ علاقہ کے لوگوں کی بھی شکایت ہے کہ ڈارئیور طبقہ کرایہ بھی زیاد لیتاہے اور گاڑیوں کے اندر اوور لوڈنگ بھی کرتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ناکے تیز کرلئے ہیں۔ ٹریفک انچارج کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ڈرائیور بغیر کاغذات اور بغیر لائنسس کے گاڑی نہیں چلائے گا اور اوور لوڈنگ بھی نہیں کرے گا ۔انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ۔