تھنہ منڈی//ٹریفک پولیس نے راجوری۔ بفلیاز سڑک پر چیکنگ کے دوران 26 گاڑیوں کے چالان کاٹے جبکہ 2800 روپے جرمانہ وصول کیا۔ا س دوران ایک میٹاڈور کو ضبط بھی کیاگیا۔ ٹریفک پولیس ٹیم جسکی سربراہی ٹریفک انچارج تھنہ منڈی ذاکرحسین کر رہے تھے ،نے راجوری۔ بفلیاز سڑک پر بمقام تھنہ منڈی پل ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران بغیر لائسنس ،بغیر وردی،بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے والے یا دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ٹریفک پولیس ٹیم نے چھبیس گاڑیوں کا چالان کاٹا جبکہ ایک میٹاڈور کو ضبط کیاگیا۔اس کے علاوہ اٹھائیس سو روپے جرمانہ بھی وصول کیاگیا۔ٹریفک پولیس نے اس روٹ پر چلنے والی تمام میٹا ڈور گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کی کہ وہ گاڑی کیاوپر چڑھنے والی سیڑھیوں کو الگ کریں تاکہ اورلوڈنگ نہ ہو اور نہ ہی لوگ ان پر لٹک سکیں۔انہوں نے راجوری۔تھنہ منڈی سڑک پر چلنے والی میٹا ڈورگاڑیوں کے مالکان سے کہاکہ سیڑھیاں استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مقامی لوگوں نے ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی مہم آئندہ بھی جاری رکھی جائے۔