راجوری//راجوری پولیس نے سینئرسپرانٹنڈنٹ آف پولیس راجوری یوگل منہاس کی ہدایات پرمختلف تھانوں کی ٹیموں نے مختلف مقامات پرسپیشل موبائل ناکے لگائے جن کے دوران ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والی 55 دوپہیہ گاڑیوں کوضبط کیاگیا۔یہ ناکے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جسونت سنگھ اورانچارج ایس ایچ او الطاف احمد کی نگرانی میں لگائے گئے ،پولیس نے دوپہیہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے ڈرائیونگ لائسنس ،ہیلمٹ کے استعمال، رجسٹریشن سرٹیفکٹس، انشورنس ڈاکیومنٹ وغیرہ سے متعلق پوچھ تاچھ کی۔ان ناکوں پر21گاڑیوں کوچالان کیاگیاجبکہ 55 دوپہیہ گاڑیوں کوضبط کیاگیا۔چیکنگ کامقصدلوگوںکوٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری عام کرناتھا۔ایس ایس پی یوگل منہاس نے لوگوں بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کوگاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں ۔ایس ایس پی کے مطابق آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزیدناکے لگائے جائیں گے تاکہ ٹریفک قوانین پرعملدرآمدیقینی بنایاجاسکے۔