سرنکوٹ//ٹریفک پولیس نے جموں پونچھ شاہراہ پر سنئی کے مقام پر ایک ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تیس سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔اے ایس آئی مقصود خان کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی طرف سے ناکہ لگایاگیاجس دوران شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔مقصود خان نے بتایاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے مہم کئی عرصہ سے جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیداری رکھنے کے باوجود بھی کچھ لوگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور قوانین شکنی سے گریز کریں ۔اس دوران تیس سے زائد گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے ۔