جموں//شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ ٹریفک رورل ونگ کی جانب سے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس دوران متعدد مقامات پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔ ایس پی ٹریفک رورل مشتاق چودھری کی قیادت میں ماہ اپریل کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر کارروائی کی گئی جس میں نجی اور کمرشل گاڑیاں شامل تھیں۔ ٹریفک پولیز ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران 12349گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے جن میں سے 741گاڑیوں کو ائور لوڈنگ کے سلسلہ میں قصور وار پایا گیا، 2221افراد کو کریش ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ، 1579کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی پاداش میں ، 1543کو ڈرائیونگ لائسنس کی عدم موجودگی، 37کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے جب کہ 308کو دیگر جرائم میں جرمانہ کیا گیا۔اس دوران جہاں ڈرائیوروں کی کونسلنگ کی گئی وہیں والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو ہیلمٹ پہننے کیلئے مجبور کریں ۔