جموں//یوتھ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ایڈوکیٹ عبدالقادرخان کی قیادت میں نوجوان وکلاء اورسماجی کارکنان کے ایک وفد نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست فاروق عبداللہ سے ملاقات کرکے مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔اس دوران ممبرپارلیمنٹ ونیشنل کانفرنس صدرفاروق عبداللہ نے نوجوانوں کے مسائل کواطمینان سے سنا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکاالحاق گاندھی کے ہندوستان سے ہوانہ کہ گوڈسے کے ہندوستان سے۔انہوں نے نوجوان وکلاء پرزوردیاکہ جموں وکشمیرکوفرقہ پرست طاقتوں سے درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اپنارول اداکریں۔اس دوران وفدمیںایڈوکیٹ امجدخان،ایڈوکیٹ الیاس خواجہ، ایڈوکیٹ ابرار، طاہرخان،سیدمغل،امن چیمہ ،پنکج گپتاوغیرہ شامل تھے۔