جموں//گورنمنٹ کالج فاروومن پریڈ گراﺅنڈجموں کے زولوجی اوربائیوٹیکنالوجی شعبوں کی جانب سے ایم ایس سی زولوجی اوربی ایس سی بائیوٹیکنالوجی کے طلباءکےلئے پوسٹرمیکنگ پروگرام اورایک گیسٹ لیکچرکاانعقادکیا۔اس دوران طلباءنے بڑھ چڑھ کرپوسٹرمیکنگ میں حصہ لیا۔اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف انیمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر شفقت ککرونے انڈرگریجویٹ طلباءکولیکچردیا۔اس دوران ڈاکٹرپرگیاکھنہ ،آرگنائزنگ سیکریٹری نے مہمان سپیکرکااستقبال کیا۔ڈاکٹرککرونے ریاست جموں وکشمیرمیں زراعتی سیکٹرکی صورتحال کے بارے میں طلباءکوجانکاری دی۔انہوں نے انیمل ہسبنڈری کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ جولوگ انیمل ہسبنڈری اورزراعت کے پیشوں سے منسلک ہیں ان کا ریاست کی معیشت کے فروغ میں اہم رول ہے۔لیکچرکے بعدڈاکٹرپرگیاکھنہ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹرہیملااگروال پرنسپل نے زولوجی اوربائیوٹیکنالوجی شعبوں کی کاوشوں کوسراہا۔