سرینگر //وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام’ من کی بات‘ میں جھیل ڈل میں شکارہ ایمبولینس بنانے والے ایک شہری اور بانڈی پورہ کے ایک گاﺅں کا ذکر کیا۔بانڈی پورہ کا وون گاﺅ ں اتوار کو پورے بھارت میں اسوقت سرخیوں میں آیا جب وزیر اعظم نے اس دور دراز گاﺅ ں کا ذکر چھیڑا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وون، بانڈی پورہ سے 18کلومیٹر دورہے اور یہ بھارت کا پہلا گاﺅں بن گیا ہے جہاںپوری بالغ آبادی کو کورونا مخالف ویکسین لگایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد نے بتایا کہ یہ پورے ضلع کیلئے فخر کی بات ہے۔اویس احمد نے اپنے ٹیوٹ میں کہا ” فخر کا لمحہ،بانڈی پورہ میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا ذکر خاص طور پر وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام میں ہوا ، یہ عام لوگوں کے تعاون اور ڈاکٹروں، ہیلتھ کیئر ورکروں اور دیگر افسران کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیوٹ میں مزید لکھا ہے کہ اس سے پوری ٹیم کو مزید حوصلہ ملے گا کہ وہ اچھے نتائج حاصل کریں۔وزیر اعظم نے من کی بات پروگرام میں ڈل جھیل کے رہنے والے طارق احمد پتلو نامی ہاوس بوٹ مالک کا ذکر کیا جس نے کووڈ مریجوں کو لیجانے کےلئے فلوٹنگ ایمبولنس بنائی۔پتلو نے وزیر اعظم کے ریمارکس پر کہا” میں فخر محسوس کررہا ہوں اور امید ہے کہ اس بات کے اجاگر ہونے سے ہمارے طبقے کو مدد ملے گی کیونکہ اس شعبہ نے بہت نقصان اٹھایا ہے“۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طارق احمد پتلو نے کووڈ مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کےلئے جو شکارہ ایمبولینس بنائی وہ سب کےلئے ایک مثال ہے ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ طارق احمد ،جو خود بھی کووڈ سے متاثر رہا اور کووڈ سے صحتیاب ہوتو تہیہ کرلیا کہ وہ کووڈمریضوںکو ہسپتالوںتک پہنچانے میں مدد کرے گا۔ طار ق احمد ایک ہاوس بوٹ مالک ہے جو گزشتہ برس کووروناوائرس سے متاثر ہوا تھا جس کو کسی نے بھی ہسپتال پہنچانے میں مدد نہیں کی تھی ۔