نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرکو بہن ۔بھائی کے رشتہ کے مقدس تہواررکھشا بندھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ملک بھر میں آج رکھشا بندھن کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے مبارکبادکا پیغام دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ‘‘رکھشا بندھن کے مقدس تہوار پر ملک کے تمام لوگوں کوبہت بہت مبارکباد’’۔یواین آئی