واشنگٹن// امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بیس بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میںایک خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پارک بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بیس بال میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ہلاک افراد سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میںآنے والے دو افراد ان دو گاڑیوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے جو فائرنگ میں استعمال ہوئی جبکہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون بھی اس فائرنگ میں ماری گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس حکام نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، معاملے پر مقامی پولیس کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل پارک کے باہر فائرنگ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اپریل میں بھی امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔اپریل میں ہی امریکی ریاست انڈیانا میں قائم نجی کوریئر کمپنی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار سکھوں سمیت 8افراد ہلاک ہوئے۔