واشنگٹن//امریکہ بھر سے ہزاروں افراد غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور مبینہ جنگی جرائم کے خلاف واشنگٹن ڈی سی کے لنکن میموریل پر فلسطین کے لیے قومی مارچ میں شریک ہوئے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور امتیازی سلوک اور غزہ میں اپنی حالیہ جنگ کے دوران ’جنگی جرائم‘ کے ارتکاب پر پابندی عائد کرے۔مارچ کے اہم منتظمین میں سے ایک امریکن مسلم فار فلسطین (اے ایم پی) نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے ’اسرائیل پر پابندی‘ کے نام سے ایک نچلی سطح کی عوامی مہم تیار کی ہے۔