سرینگر //وادی میں ابتک کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42لاکھ 62ہزار 171ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ(Rapid Antigen Test)کئے گئے جن میں1لاکھ 18ہزار 483مثبت قرار دئے گئے ہیں جبکہ 41لاکھ 43ہزار 688ٹیسٹوں کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ اسطرح کشمیر میں ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ سے مثبت آنے والے مریضوں کی شرح 3فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میںیکم ستمبر 2020سے شروع کئے گئے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ابھی بھی جاری ہے اور روزانہ 40ہزار سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں لیکن22اگست 2021تک 42لاکھ 62ہزار171ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ اننت ناگ ضلع میں 2لاکھ 13ہزار 887ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10ہزار 6کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ 2لاکھ9ہزار372افراد کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں 4لاکھ 60ہزار 159ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 13ہزار767مثبت جبکہ 4لاکھ 46ہزار392رپورٹیں منفی قرار دی گئی۔ بڈگام ضلع میں ابتک 3لاکھ 92ہزار 290ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 15ہزار 202مثبت جبکہ 3لاکھ 79ہزار 97کی رپورٹیں منفی قرار دی گئی۔ گاندربل ضلع میں 2لاکھ 7ہزار 72ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5ہزار 129مثبت جبکہ 2لاکھ 1ہزار943کی رپورٹیں منفی قرار دی گئی ہے۔ کولگام میں 2لاکھ 68ہزار 836ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6ہزار224مثبت جبکہ 2لاکھ 62ہزار 612افراد کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ کپوارہ میں 2لاکھ 97ہزار511ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8ہزار450مثبت جبکہ 2لاکھ 89ہزار61کی رپورٹ منفی قرارہائی ہے۔ پلوامہ ضلع میں3لاکھ 56ہزار809ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7909مثبت جبکہ 3لاکھ 48ہزار900منفی قرار دئے گئے۔ شوپیان میں 1لاکھ 25ہزار695جن میں1518مثبت جبکہ1لاکھ 24ہزار177رپورٹیں منفی قرار دی گئی۔ سرینگر ضلع میں 6لاکھ 91ہزار312ٹیسٹ کئے گئے جن میں سب سے زیادہ 31ہزار138مثبت جبکہ 6لاکھ 60ہزار174کی رپورٹیں منفی قرار دی گئی۔ اس کے علاوہ سرینگر ایئرپورٹ پر 6لاکھ 4ہزار90ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7ہزار27ٹیسٹ مثبت جبکہ5لاکھ 97ہزار67کی رپورٹ منفی قرار دی گئی۔ گورنمنٹ مڈیکل کالج سرینگر سے منسلک کویڈ اسپتالوں میں 47ہزار 604ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1498مثبت جبکہ46ہزار106افراد کی رپورٹیں منفی قرار دی گئی ہے۔
مزید 93متاثر، ایک فوت،5دن بعد متاثرین کی تعداد 100سے کم
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں 5دنوں کے بعد ایک مرتبہ پھر کورونا متاثرین کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 40ہزار 549 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3سفر کرنے والوں سمیت مزید 93افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 17اگست کو جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد83تھی۔اس سے دوران جموں صوبے میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4403ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 93افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 43جموں جبکہ50کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 50افراد میں 2بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 48افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے50افراد میں سرینگر میں12،بارہمولہ میں 7،بڈگام میں3،پلوامہ میں4،کپوارہ میں8،اننت ناگ میں5،بانڈی پورہ میں4، گاندربل میں 3،کولگام میں 4اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 1ہزار481ہوگئی ہے۔ پیر کو مسلسل چھٹے دن وادی میں وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2240بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران43افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیںجن میں 1بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 42افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثر ہونے والے 43افراد میں ضلع جموں میں2، ادھمپور میں0، راجوری میں5، دوڈہ میں28،کٹھوعہ میں 0،کشتواڑ میں3،پونچھ میں 2، ریاسی میں,2سانبہ میں 1جبکہ رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 814تک پہنچ گئی ہے۔پیر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔مرنے والے شخص کو چند دن قبل جی ایم سی راجوری میں داخل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد2163ہوگئی ہے۔