عارف بلوچ
اننت ناگ//پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس پر اپنے ایجنڈے سے ہٹنے اور ڈیلی ویجروں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا۔کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران، اسرائیل، امریکہ کے تنازعات پر ردعمل کا اظہار کیا اور ایک سپر پاور کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ایران کے عوام کی ہمت اور طاقت کی تعریف کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 2016 کے دوران جب حالات کشیدہ تھے اور لوگوں نے پولیس اسٹیشنوں کو نذرِ آتش کیا اور فوجی کیمپوں پر حملے کیے، تو اْس وقت پیلٹ گنز اور گولیوں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا، “خدا نہ کرے، اگر میں اْس وقت لوگوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت گرفتار کرتی، تو آج ہزاروں نوجوان مشکلات کا شکار ہوتے۔ درحقیقت، میں نے 12 ہزار نوجوانوں پر سے PSA ہٹایا۔”محبوبہ مفتی نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں صرف سوپور میں چھ نوجوانوں کو PSA کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کے مستقبل کا کیا بنے گا۔پارٹی صدر نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے آج سے ہی کمر کسل لئے۔جلسے سے پارٹی سے وابستہ کئی لیڈران نے بھی خطاب کیا۔