کھوڑ//نیشنل رورل ڈرنکنگ واٹرپروگرام کے تحت کھوڑمیں ورکشاپ کااہتمام کیاگیاجس کامقصد عوام کوپینے کے پانی کی صفائی اوراس کے منصفانہ استعمال کے بارے میں لوگوں کوجانکاری دیناتھا۔اس ورکشاپ کااہتمام نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن نے سی سی ڈی یو،محکمہ پی ایچ ای کے اشتراک سے کیاگیاتھا۔ اس دوران ایم ایل اے چھمب ڈاکٹر کرشن لال بھگت مہمان خصوصی تھے۔