جموں//نگروٹہ میں این سی سی کیڈٹوں کے لئے10روزہ بنیادی لیڈر شپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ریاست جموں وکشمیر کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے 500 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔کمانڈنگ افسر ،1جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی جموں کرنل دھرمیندر پانڈے کی قیادت میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔کیمپ کے دوران متعدد سر گرمیوں اور موضوعوں جیسے کہ ایس ایس بی انٹرویو پر لیکچر، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ، ڈرل، فائرنگ ،بندشیں ، یوگا،جسمانی فٹ نس،کلچرل ،سوچھ بھارت، کھیلوں کی کارکردگیوں وغیرہ کی تربیت دی گئی۔ کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندر پانڈے نے صدارتی خطبہ دیا اور این سی سی کے مقصد اور نظم و ضبط کے متعلق خطبہ دیا۔صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما اور جے اینڈ کے این سی سی کے DDG و دیگر معزز ہستیوں نے کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا۔اختتامی تقریب پر کمانڈنگ افسر نے ذہین طلاب میں انعامات و اسناد تقسیم کئے۔اپنے اختتامی خطبہ میں انہوں نے این سی سی کیڈٹوں کو مبارک باد پیش کی اور انہیں اپنے مقصد میں کامیابی سے ہمکنار ہونے اور انہیں تباناک مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔