جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے نگروٹہ جموں میں قائم 104 سینٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن کا اَچانک دورہ کیا جو کہ بذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی ) موڈ نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر کے تحت قائم کی گئی ہے۔سیکرٹری موصوف نے دورے کے دوران کال سینٹر سے فراہم کی جانے والی خدمات کی رینج کی دستیابی کا جائزہ لیا جیسے ہنرمند طبی پیشہ ور اَفراد کے ذریعے علامات کی ابتدائی تشخیص کے لئے طبی مشورے ، ذہنی صحت ، دائمی اَمراض ، نفسیاتی پریشانی ، خود کشی کے رجحانات ، نوعمروں کی صحت سے متعلق ہنرمندوں سے مشاورتی خدمات ۔پیشہ ورانہ ، ابتدائی بچپن کی نشو و نما پر مشاورت ، ہسپتال کی معلومات ۔ صحت خدمات فراہم کرنے والوں، ہسپتالوں ، خدمات کی دستیابی کے بارے میں شکایات کا ازالہ اور خدمات میں بہتری عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فیلڈ فنکشنز جیسے کہ آشا، اے این ایم وغیرہ ، مختلف نیشنل ہیلتھ مشن پروگراموں کی معلومات اور نگرانی ، اے بی۔ پی ایم جے اے وائی صحت وغیرہ شامل ہیں۔بھوپندر کمار نے 104 سینٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اِس عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں تاکہ عام لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔اَپنے دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر پلاننگ این ایچ ایم جے اینڈ کے رجنی چرک ، پروگرام منیجر 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن ڈاکٹر انیل منہاس ، پروگرام منیجر سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی ڈاکٹر جتندر مہتا اور سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی این ایچ ایم کے دیگر اَفسران بھی تھے۔