عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر وادی میں دو پہیہ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک اہم پیش رفت کے طور پر نوگام سرینگر میں اسپیڈ وِنگز یماہا کے نئے شوروم کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔ یہ شوروم انڈیا یماہاموٹرز کا مجاز ڈیلرشپ مرکز ہے اور اس کا مقصد صارفین کو جدید اور معیاری خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں انڈیا یماہا موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے نائب صدر مہندر پرتاپ سان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ زونل سیلز ہیڈ سبحا دتہ، زونل سروس منیجر ومل کمار بھٹ، اسپیڈ وِنگزیماہا کے ڈائریکر ابرار احمد شاہ، مختلف بینکوں کے نمائندے، کاروباری شخصیات، معزز شہری اور بڑی تعداد میں یاماہا صارفین موجود تھے۔
تقریب کے دوران مقررین نے کشمیر میں یماہا کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک اور صارفین کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا شوروم جدید سہولیات سے آراستہ ہے جہاں صارفین یماہاکی تازہ ترین موٹر سائیکلوں، سکوٹروں، اصل اسپیئر پارٹس، لوازمات اور رائیڈنگ گیئرز تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔شوروم میں یماہاکی مشہور آر سیریز، ایم ٹی سیریز، ایکس ایس آر، ایف زیڈ سیریز، ایروکس 155، فاسینو 125اور رے زیڈ آر 125 سمیت متعدد جدید ماڈلز دستیاب ہوں گے، جو نوجوانوں، پیشہ ور افراد اور روزمرہ سفر کرنے والے صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق صارفین کو فروخت کے ساتھ ساتھ بعد از فروخت خدمات، تکنیکی معاونت اور اصل پرزہ جات کی فراہمی بھی ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائے گی، جس سے انہیں بہتر اور آسان سروس کا تجربہ حاصل ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیڈ وِنگز یماہا کی انتظامیہ نے صارفین، شراکت داروں اور مقامی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ سنگِ میل حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔ انہوں نے عوام کو دعوت دی کہ وہ نئے شوروم کا دورہ کریں اور یاماہا کی جدید مصنوعات اور خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔نوگام میں احمد ہسپتال کے قریب واقع یہ نیا شوروم کشمیر میں یماہا کی موجودگی کو مزید مضبوط بنائے گا اور خطے کے صارفین کو بہتر سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور معیاری سروس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔