نوشہرہ //طویل عرصہ تک خاموشی کے بعد ایک بار پھر نوشہرہ میں حد متارکہ پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہواہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی ستائیس مدراس ریجمنٹ کا اہلکار ونیش عمر چھبیس سال سکنہ مدراس جو کہ حد متارکہ پر نوشہرہ سیکٹر میں تعینات تھا ،سنیچر کی سہ پہر پاکستانی فوج کی طرف سے کئے گئے سنائپر شاٹ کا نشانہ بن کر شدید طور پر زخمی ہواہے ۔ زخمی اہلکار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر فوری طور پر شمالی کمان کے ہسپتال اودھمپور منتقل کیاگیاہے۔