جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے باہو فورٹ کا دورہ کر کے وہاں نوراترا کے سلسلے میں شردھالوئوں کے لئے انتظامیہ کہ طرف سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم بھی ہمراہ تھی۔سپیکر موصوف نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ نوراترا کے احسن انعقاد کے لئے باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں ۔انہوں نے مندر کے ارد گرد صفائی ستھرائی برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی بلا خلل دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔کویندر گپتا نے جی ایم سی حکام پر زوردیا کہ وہ ان پوتر ایام کے دوران شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے اپنی افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگائیں۔انہوں نے کہاکہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے جانے چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ باوے والی ماتا مندر کی طرف جانے والے راستے پر دو دنوں کے اندر اندر ٹائیل بچھائی جانے چاہیئے۔بہو میں لوگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی طرف سے ہر ممکن سہولیت بہم رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔بعد میں انہوں نے مندر میں حاضری دے کر ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔