سرنکوٹ//ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں حلقہ انتخابات کے متعلق ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈپٹی ضلع الیکٹورل افسر ششی بالا نے کی۔میٹنگ میںتحصیلدار سرنکوٹ اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر روہت شرمابھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر تمام حلقہ پنچایتوں کے بی ایل اوز نے بھی شرکت کی ۔ششی بالا نے ملازمین اور افسران پر زور دیاکہ وہ 18 سال سے لے کر 21 سال تک کے سبھی نوجوانوں کا اندراج کریں اور ان کے نام رائے دہندگان کے طور پر شامل کئے جائیں ۔انہوںنے بتایاکہ اس سلسلے میں یکم جولائی سے لیکر اکتیس جولائی تک خصوصی مہم چلائی جائے گی اور آٹھ اور بائیس جولائی کو جانکاری کیمپ منعقد ہوںگے ۔ اس موقعہ پر تحصیلدار سرنکوٹ نے کہا کہ ہر ایک نوجوان کا نام درج کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ جانکاری کیمپوں میں تمام بی ایل اوز ،چوکیدار،نمبرداراور پٹواری بھی شامل ہوںجو لوگوں کو پھر جانکاری فراہم کریں۔انہوںنے کہاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی نوجوان اندراج کے بغیر نہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں لوگوں تک زیادہ سے زیادہ جانکاری پھیلائی جائے ۔اجلاس میں الیکشن اسسٹنٹ سرنکوٹ سید جعفر علی اور الیکشن اسسٹنٹ غلام رسول بھی موجودتھے ۔