عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 ستمبر 2025 کو ہونے والے آئندہ نائب صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے صدر اور ممبر پارلیمنٹ بارہمولہ انجینئر رشید کے لیے اجازت طلب کرنے کے لیے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے باضابطہ طور پر ایک درخواست بھیجے گی۔پارٹی چیف ترجمان انعام النبی، جو اس وقت دہلی میں ہیں، نے کہا، “ہم نے اپنے وکیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے صدر اور ایم پی بارہمولہ انجینئر رشید کو نائب صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ضروری اجازت کے لیے مجاز عدالت میں درخواست دیں۔