جموں // انٹرنیشنل روئیرچ میموریل ٹرسٹ (IRMT) ناگر ،کلو میں ایک بین الاقوامی آرٹ نمائش ،ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی رسم مشترکہ طور سے اٹلی کی سینئر آرٹسٹ سمون نوئیسیڈا اور گرام پنچایت ناگر،کلو کی صدر سوشما شرما نے کیا۔اس موقعہ پر موجود آرٹسٹوں میں لریسا سرجیناروشیاں کریوٹر، رمشی شرما انڈین کریوٹر،دمتری سرجعن ، سینئر کلا اکر پربھیندر لال (چندی گڑھ) اور جنگ ایس ورمن (جموں) و انٹرنیشنل روئیرچ میموریل ٹرسٹ ،ناگر کلوکی ماڈرن گیلری کے دیگر کلا اکر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ایک بین الا قوامی آرٹ ورکشاپ بھی منعقد کیا گیا۔نمائش میں قومی و بین الاقوامی کلاکاروں نے بھی شرکت کی۔ایسے شوو اور ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد ہمارے قدیم رواعیت کو برقرار رکھنا تھا ،جو کہ ہر وقت پر صیح ثابت ہوئی ہیں۔ مختلف کلاکاروں نے ڈرائینگ و پرنٹ آرٹ ورک کی نمائش کی جس میں انہوں نے قلم ،سیاہی، پانی ،رنگوں ، پنسل ، کوئلہ، اور کرئینڈرائینگ کا استعمال کیا تھا ۔بلیک اینڈ وائٹ پینٹنگز سے شائقین کے تصور میں فرق دکھائی دیتی ہے۔دوسرا نظریہ اس پینٹنگ کا یہ ہے کہ اس میں خیالی تصور ہوتا ہے۔دونوں پروگراموں کے منتظمین نے ماضی میں بھی ملک میں ایسے پروگرام منعقد کئے ہیں۔