جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنررمیش کمار اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ٹریفک)جوگندر سنگھ کی ہدایات پر جے ایم سی اور ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیم کی جانب سے فٹ پاتھوں پر کی گئی ناجائز تجاوزات کے خلاف رہاڑی چونگی ، رہاڑی کالونی اور سبھاش نگر سے پیٹرول پمپ تک مہم چلائی گئی ۔اس دوران دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر رکھے گئے سامان کو ہٹایا گیا ۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں بغیر لائسنس ریڑھیوں کو بھی ہٹایا گیا ۔ دریں اثنا کارپوریشن نے دکانداروں سے کہا ہے کہ اپنی دکانوں کا سامان فٹ پاتھوں پر لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں راہ گیروں کو چلنے پھرنے میں دقت آتی ہے وہاں ٹریفک جاموں کی وجہ سے ہر شخص کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے نان پاکنگ والی جگہوں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو ہٹا کر ان کے چالان بھی کئے گئے۔کارپوریشن کے اہلکاروں نے دکانداروں سے کہا کہ فٹ پاتھوں پر ساماں لگانے سے گریز کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔