مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ سلانی سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار کو شوپیاں سے گھر آتے ہوئے مغل شاہراہ پر نامعلوم مسلحہ افراد نے گاڑی سے اتار کر کہیں منتقل کردیا اور دیر شام اس کی لاش ملنے کی خبر پاتے ہی اس کے گھر میں غم کا سماں ہے۔اورنگ زیب ولد محمد لطیف سکنہ سلانی شوپیاں میں فوج کی آر آر یونٹ میں تعینات تھا جوعید سے قبل ٹاٹاسومو گاڑی پر سوار ہوکر گھر آرہاتھا جسے شوپیاں کے نزدیک نامعلوم مسلحہ افراد نے گاڑی روک کر اس سے اتارلیا اور پھر اسے کہیں منتقل کردیا۔اس واقعہ کی سومو گاڑی کے ڈرائیور نے مقامی فوجی یونٹ کو اطلاع دی جس پر فوج نے پورے علاقے کامحاصرہ کرکے تلاش شروع کردی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع سن کر فوجی اہلکار کے گھر والوں میں کہرام مچ گیا اور بڑی تعداد میں لوگ اہل خانہ کے پاس پہنچے۔اس کی بڑی بہن تعظیم اختر نے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ وہ نامعلوم مسلح افراد سے اپیل کرتی ہیں کہ اس کے بھائی کو فوری طور پر رہا کیاجائے۔ دریں اثنانوجوان کا باپ نزدیکی فوجی کیمپ پہنچ گیاہے تاکہ بیٹے کی تلاش میں مدددی جاسکے۔اس دوران بڑی تعداد میں لوگ غمزدہ کنبہ کی ڈھارس بندھانے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔