مینڈھر //عیدالا ضحی سے قبل مینڈھر میں دکانوں کا معائینہ کیا گیا ۔اس سلسلہ میں فو ڈ انسپکٹر ظفر اقبال کی قیادت میں ایک ٹیم نے مینڈھر کا دورہ کرتے ہوئے عید سے قبل فروخت کئے جارہے ساز و سامان کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے دکاندروں کے لائسنس چیک کرنے کیساتھ ساتھ قصبہ میں فروخت کی جارہی سبزیاں ،میوہ جات ،مٹھائیاں ودیگر ساز و سامان کے معیار کا معائینہ کیا ۔فوڈ انسپکٹر نے دکاندروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ عیدکے دوران معیاری ساز و سامان صارفین کو فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر معیاری ساز و سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔