جموں //محکمہ زراعت کی جانب سے یہاں اکھنور سب ۔ڈویژن کے بومل میں مکی کے فصل کو زطاروں میں بونے کا ایک ڈیمانسٹریشن دیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق ڈیمانسٹریشن خاتون کسان کاجل کماری کے کھیت میں دیا گیا ۔کسان رواعتی طریقہ کار استعمال کرکے ہل جوتنے کی مدد سے مکی کی فصل قطاروں میں بوئی گئی۔محکمہ کے افسروں نے کسان کو قطاروں میں بوائی کرنے کی حوصلہ افزائی کیونکہ اسکے کافی فوائد ہیں اور اس میں کم بیج بھی لگتا ہے۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پہلے ایک کنال اراضی پر 1.5 کلو گرام سے 2 کلو گرام بیج لگتا تھا جبکہ قطاروں میں بیج بونے سے فی کنال800گرام بیج لگتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ قطاروں میں بیج بونے سے فصل زیادہ یدا ہوتی ہے جبکہ اس پر لاگت کم آتی ہے۔بوائی کے ڈیمانسٹریشن کے دوران موجود افسروں میں اے ای ائیز جسویندر سنگھ ، انیل گپتا، راکیش کمار شرما ، وشال شرما ، وشال منہاس، اور راجندر سنگھ بھی شامل تھے۔ڈیمانسٹریشن کا اہتمام ناظم زراعت پی ایس راٹھور اور ایس ڈی اے او اکھنور چندریشور دھوبے کے ہدایات پر انجام دیا گیا ۔