مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے گور نمنٹ مڈل سکول موڑھ گورسائی میں زیر تعلیم بچوں کے بیٹھنے کےلئے معقول جگہ ہی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا مڈل سکول میں بچوں کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے تاہم انتظامیہ ان بچوں کے مستقبل و پڑھائی کےلئے سنجیدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کو بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔سرکاری سکول میں اس وقت پر 70بچے زیر تعلیم ہیں تاہم ان کے بیٹھنے کےلئے صرف 2کمرے دستیاب ہیں ۔ان بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کےلئے چھ ٹیچر تعینات کئے گئے ہیں ۔مکینوں نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پہاڑی پر قائم کردہ سرکاری سکول میں ایک رسوئی گھر بھی تعمیر کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس سے سکول میں زیر تعلیم بچوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی ملی بھگت کی وجہ سے رسوئی گیس کو انتہائی غیر معیاری تعمیر کیا گیا ہے جبکہ بچوں کو دیگر سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گور نر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی پر قائم کردہ سرکاری سکول میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں جبکہ غیر معیاری رسوئی گھر تعمیر کرنے کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔