سرنکوٹ//سرنکوٹ موہڑہ بچھائی میں المصطفیٰ پبلک اسکول کی ذیلی شاخ اہل بیت علمی و ثقافتی ادارہ کا ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر علاقہ کے متعدد لوگوں نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول کے بانی مولانا سید عابد جعفری مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے تحصیل سرنکوٹ کے دور دراز علاقہ موہڑہ بچھائی میں اس قسم کا ادارہ قائم کیا جس سے یہاں کی تعلیم کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کودینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔ ممبراسمبلی نے مدرسہ کے لئے حفاظتی دیواراور مدرسہ تک سڑک کی خاطر اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈ سے رقومات دینے کا اعلان کیا۔سکول کے مہتمم مولاناسید عابد جعفری نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ میں دینی اور دنیاوی تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کاخواب تھا کہ وہ اس علاقہ کے لئے ایک ایسا اسکول قائم کریں جہاں مقامی طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلیمی ادارہ کو کامیاب بنانے کے لئے انہیں اس علاقہ کے عوام کا تعاون ضروری ہے اورامیدہے کہ انہیںبھرپور تعاون دیاجائے گا۔